Showing posts with label Jobs in Pakistan. Show all posts
Showing posts with label Jobs in Pakistan. Show all posts

Thursday, March 3, 2022

PPSC Jobs // Lecturer BPS 17

     #PPSC Jobs  #Jobs in Pakistan Last Date is 14 March 2022

اسلامیات کے لیکچرار طور پر تقرری کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 75 اسامیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں.

 

35 سال یا اس سے کم عمر مرد حضرات، جن کے پاس ایم اے اسلامیات، ایجوکیشن یا اس کے مساوی ڈگری ہو، درخواست دینے کے اہل ہیں.

 

مساوی ڈگری کی بنیاد پر درخواست دینے والے افراد کے لیے انٹرویو کے وقت ایچ ای سی کا جاری کردہ معادلہ سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ضروری ہو گا.

 

درخواست دینے کے لیے پہلے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ سے چالان فارم ڈاؤنلوڈ کر کے پرنٹ کریں.

 

چالان فارم کو پر کرکے 600 روپے فیس نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائیں.

 

اس کے بعد پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر آنلائن اپلائی کریں. اپلائی کرتے وقت اپنا خط و کتابت کا پتہ، فون نمبر اور ای میل ایڈریس درست فراہم کریں۔

 

درخواست دینے کی آخری تاریخ 14 مارچ 2022 ہے.

 

آخری تاریخوں میں عموماً زیادہ ہجوم ہونے کی وجہ سے فیس جمع کروانے اور آن لائن اپلائی کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. اس لئے آخری تاریخ کا انتظار کیے بنا بغیر کسی تاخیر کے پہلی فرصت میں اپلائی کریں.


اپلائی کرنے سے پہلے پی پی ایس سی کا اشتہار مکمل طور پر پڑھ لیں تاکہ بعد میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے.

اشتہار ذیل میں دیا جا رہا ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔ 

For online apply click Here



Sunday, September 12, 2021

EST Grade 14 Jobs in Federal Government // Last 20 Sep 2021

 Jobs open in Federal Government opened you can apply online by clicking following link of official website of HEC.

For Online Application Click Here

محکمہ تعلیم فیڈرل گورنمنٹ میں آسامیاں خالی ہیں ۔

ان خالی آسامیوں کی بھرتی کی درخواست آن لائین جمع کروانے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔


آن لائین اپلائی کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


مزید معلومات کے لیے اشتہار نیچے اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ 

درجہ 14 میں ای ایس ٹی کے ملازمت کے خواہش مند حضرات اپلائی کر سکتے ہیں۔ 

آن لائین اپلائی کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے ۔ 

لنک دبانے کے بعد سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ کھولیں۔ صرف شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور موبائل نمبر درج کریں۔ پھر بنک میں فیس جمع کروائی ہوئی رسید اپنے پاس رکھیں۔ 





Sunday, July 4, 2021

Jobs in Govt. Schools // STIs // سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں عارضی بنیادوں پر// مکمل تفصیل // مخصوص 6 اضلاع

 STIs Recruitment In Province Punjab 

پنجاب کے 6 اضلاع میں سکول ٹیچرز انٹرنز کا اشتہار آگیا ہے۔۔۔ یہ عارضی ٹیچرز صرف 9 ماہ کے لیے بھرتی کیے جائیں گے۔۔ جو کہ سکول ہیڈ اور سکول کونسل کے ممبران اتفاق رائے سے منتخب کریں گے۔۔

STIs Recruitment


صوبہ پنجاب  میں بھرتیاں :

 کم سے کم میٹرک پاس اساتذہ (ٹیچرز STIs) کی بھرتی کا آغاز اور طریقہ کار

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے 16 فروری 2021 ء کو “ہائرنگ آف اسکول ٹیچر انٹرنس (STIs) فیز ون کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور ضلع ڈی جی خان' گوجرانوالہ' رحیم یار خان' میانوالی ، راجن پور اور سیالکوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن اتھارٹی) کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی طرز پر سکول ٹیچر انٹرنس پروگرام (چھ مراحل میں) شروع کرنے جا رہا ہے- تا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ پنجاب بھر میں اساتذہ کی 90000 آسامیاں خالی پڑی ہیں' جو کہ مختلف وجوہات کی بناء پر براہ راست بھرتی اور ترقی کے ذریعہ پُر نہیں کی جا سکتی ہیں-

 

فیز ون میں پنجاب کے 6 اضلاع (جو اوپر دیے گئے ہیں) میں بھرتی کا عمل شروع ہو گا۔ ایس ٹی آئی کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ انٹرن میں تدریسی شعبے کا بہترین ممکن تعارف ہو گا۔ یہ درس گاہیں اس معاشرے کے بارے میں معلومات حاصل کریں گی- جہاں وہ کیریئر کی تلاش میں ہے۔ مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط پر STIs کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں-

STI  ملازمت 2021 کے لئے اہلیت کا معیار :-

اہلیت:

 پرائمری کیلئے میٹرک (دوسری ڈویژن)

مڈل کیلئے انٹر (دوسری ڈویژن)

سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کیلئے بی اے / بی ایس سی / بی ایس (دوسری ڈویژن)

 عمر:

مرد کم سے کم 20 سال زیادہ سے زیادہ 50 سال

خواتین کم سے کم 20 سال زیادہ سے زیادہ 55 سال

 

وظیفہ / تنخواہ

بنیادی: 18000 ہر ماہ

ابتدائی: 20000 ہر ماہ

سیکنڈری:   25000 ہر ماہ 

ہائر سیکنڈری: 30000 ہر ماہ

 

درجہ بندی  کا  معیار  (بنیادی سطح)

 میٹرک: 55 نمبر

انٹر: 15 نمبر

گریجویشن (2 سال) 15 نمبر

ماسٹر: 10 نمبر

بی ایس: 25 نمبر

انٹرویو: 5 نمبر

 

درجہ بندی کا معیار (ابتدائی سطح)

 میٹرک: 15 نمبر

انٹر: 55 نمبر

گریجویشن (2 سال) 15 نمبر

ماسٹر: 10 نمبر

بی ایس: 25 نمبر

انٹرویو: 5 نمبر

 

درجہ بندی کا معیار (ثانوی اور H.Sec کی سطح)

 

میٹرک: 15 نمبر

انٹر: 15 نمبر

گریجویشن (2 سال) 55 نمبر

ماسٹر: 10 نمبر

بی ایس: 65 نمبر

انٹرویو: 5 نمبر

 

نوٹ: نمبروں کا حساب کتاب فارمولا: نمبرز موصول / کل نمبر  نمبر مختص (اعشاریہ کے بعد 3 ہندسوں تک

 

(STIs) ملازمت کے لئے ٹائم لائن 2021

 

اشتہار: یکم جولائی 2021

درخواست جمع کرانے کی تاریخ: 15 جولائی 2021

انٹرویو سے قبل میرٹ کی فہرست: 19 جولائی 2021

انٹرویو: 20 جولائی تا 3 اگست 2021 ء

حتمی میرٹ کی فہرست: 23 جولائی تا 4 اگست 2021

انٹرنشپ لیٹر: 5 اگست تا 11 اگست 

انٹرنشپ کا دورانیہ

 

ایک تعلیمی سیشن یا باقاعدہ حاضر / معاہدہ کے تقرر کنندہ کی آمد تک ، جو بھی پہلے ہو۔ اگر کوئی نیا خالی پنپتا ہوا واقع ہوتا ہے یا انٹنی مستعفی ہوجاتا ہے یا اس میں شامل ہونے پر راضی نہیں ہوتا ہے تو ، میرٹ کی فہرست میں اگلے امیدوار کو مذکورہ بالا معیار کے ساتھ معاہدے کی باقی مدت کے لئے انٹنی کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا-

انٹرنشپ کی شرائط:

تقرری مکمل طور پر عارضی اور اسٹاپ گیپ انتظام ہو گی- جسے سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ کسی بھی وقت غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

 

مدت میں شمولیت

 

ایس ٹی آئیز کو انٹرن شپ لیٹر کے اجرا کے 7 دن کے اندر اندر سکول کو انٹرن شپ لیٹر کی منظوری کی یقین دہانی کرانی ہو گی- بصورت دیگر واپس لے کر منسوخ کر دیئے جائیں۔

 

ہر ماہ دو آرام دہ پتے (بغیر وظیفے) ایس ٹی آئی کے مستحق ہیں۔

 

باقاعدہ جگہ کا حق نہیں:

تقرری باقاعدگی سے تقرری کا حق نہیں دیتی ہے اور نہ ہی کسی بھی حالت میں ایسی جگہ کا تقاضا باقاعدہ کیا جاسکتا ہے۔ انٹرنز صرف ایک موقع کے حقدار ہوں گے اور معاہدے کو کسی بھی قیمت پر بڑھایا نہیں جانا چاہئے۔

 

منتقلی:

جگہ کا تعین غیر منتقلی اور اسکول مخصوص ہو گا۔

Monday, June 14, 2021

Jobs in Govt of Pakistan // FIA Jobs Grades 1-15 // 14-06-2021

 معزز قارئین دی اردو سٹور ویب سائیٹ میں آپ کی آسانی کے لیے درج کی جاتی ہیں خبریں پاکستان میں ہونے والی بھرتیوں کے بارے میں۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے میں ہو نے والی درجہ 1 سے 15 تک کی بھرتیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ معزز قارئین محکمہ کا اشتہار اور بقیہ تمام ضروری معلومات ذیل میں درج کی جا رہی ہے۔ آپ درج ذیل آسامیوں کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔ 

عہدہ : اسسٹنٹ ( بی پی ایس 15) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم بیچلر ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی ۔  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔ 


عہدہ : سب انسپیکٹر انویسٹیگیشن ( بی پی ایس 14) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم بیچلر ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی۔  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔ 



عہدہ : سٹینو ٹائپیسٹ ( بی پی ایس 14) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم انٹر میڈیٹ کمپیوٹر چلانا جانتا ۔ ٹائپنگ سپیڈ 40 الفاظ فی منٹ ۔  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔ 


عہدہ : یو ڈی سی  ( بی پی ایس 14) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ ،  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔ 



عہدہ : ایل ڈی سی ( بی پی ایس 14) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم میٹرک بمع ٹائپنگ سپیڈ 30 الفاظ فی منٹ ۔ بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔ 


عہدہ : اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ( بی پی ایس 09) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم بیچلر ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی۔  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔  


عہدہ : کانسٹیبل ( بی پی ایس 05) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم میٹرک  ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی۔  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔    

معزز قارئین بقیہ آسامیوں کے بارے میں معلومات اشتہار میں درج ہے ۔ اس کے علاوہ آن لائن اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔ 

لنک یہ ہے


اوپر والے لنک پر کلک کر کے پہلے اپنا اکاؤنٹ بنائیں پھر اپلائی کریں۔ 

اشتہارات درج ذیل ہیں۔ 

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 14 جون 2021 ہے۔









Friday, October 16, 2020

Tehsil Daar and Naib tehsil Dar تحصیل دار اور نائب تحصیل دار کی بھرتیاں PPSC

Tehsil Daar and Naib tehsil Dar

 

تحصیل دار اور نائب تحصیل دار کی بھرتیاں PPSC  پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کے ذ ریعے بھرتیاں ہو رہی ہیں۔


تحصیل دار (BPS 16 ): اشتہار نمبر 28/2020

نمبر آف پوسٹ: 58  مستقل بنیادوں پر 

تعلیمی قابلیت: اس پوسٹ کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت بیچلر (گریجویٹ) ڈگری سیکنڈ ڈوژن کسی بھی HEC سے منظور شدہ ادارے سے کی گئی ہو۔ 

عمر:

 مرد: 21 سے 28 + 5 = 33 سال

عورت: 21 سے 28 + 8 = 36 سال


نائب تحصیل دار ( BPS-14) :  

تعلیمی قابلیت: اس پوسٹ کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت بیچلر (گریجویٹ) ڈگری سیکنڈ ڈوژن کسی بھی HEC سے منظور شدہ ادارے سے کی گئی ہو۔ 



عمر:

 مرد: 21 سے 28 + 5 = 33 سال

عورت: 21 سے 28 + 8 = 36 سال

ان پوسٹوں پر آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر 2020 ہے۔ ایپلیکیشن فارم پی پی ایس سی کی ویبسائیٹ پر ہی آن لائن پر کرنا ہے۔ آن لائن ڈرخواست دینے کے لیے درج ذیل لنکس پر کلک کریں۔ فارم پر کرنے سے پہلے مبلغ ایک ہزار روپے نیشنل بنک جمع کروا لیں پھر آن لائن درخواست جمع کروائیں۔  

تحصیل دار کی پوسٹ پر درخواست کے لیے یہاں کلک کریں

  نائب تحصیل دار کی پوسٹ کے لیے یہاں کلک کریں

مزید معلومات کے لیے درج ذیل اشتہارات کا مکمل مطالعہ کریں۔ کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے کمنٹ باکس میں اپنا کمنٹ درج کریں۔

PPSC Jobs

PPSC Jobs



Wednesday, October 7, 2020

اشتہار بھرتی درجہ چہارم سکیل 1-4 ضلع منڈی بہاؤالدین

 اشتہار برائے بھرتی درجہ چہارم سکیل 1 تا 4 محکمہ تعلیم ضلع منڈی بہاؤالدین کے دفاتر اور سکولوں میں مالی،  چوکیدار اور خاکروب کی پندرہ 15 خالی آسامیوں کے لیے بھرتی مطلوب ہے۔ 

خواندہ اور اہل افراد سادہ کاغذ پر درخواست بمعہ اسناد،  شناختی کارڈ اور ڈومیسائل 

وغیرہ متعلقہ سکول میں 26 اکتوبر 2020 تک جمع کروا سکتے ہیں۔

 انٹرویو کی تاریخ ضلع منڈی بہاؤالدین میں مورخہ 2020-11-03 کو بمقام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول  سوہاوہ بولانی میں ہو گا۔ 

اشتہار بھرتی سکیل 1- 4 منڈی بہاؤالدین


اس اشتہار کے مطابق درج ذیل فارم مکمل کر کے جمع کروائے ۔


Forms for job grade iv in educatin




Tuesday, October 6, 2020

پاکستان آرمی میں سپاہی کی خالی آسامیوں کے لیے بھرتیوں کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2020

 پاکستان آرمی میں سپاہی کی خالی آسامیوں کے لیے بھرتیوں کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2020



ہر خاص و عام کے لیے اطلاع ہے کہ پاکستان آرمی میں مورخہ یکم اکتوبر سے 30 اکتوبر 2020 تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔ 


آرمی سپاہی کی بھرتیاں