Thursday, November 3, 2022

District Gujrat jobs grade-4 // درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیاں ضلع گجرات

 District Gujrat jobs grade-4 // درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیاں ضلع گجرات 

معزز قارئین درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 نومبر 2022 ہے۔ 25/11/2022 

اس کے علاوہ درخواست کا فارم بھی ذیل میں اپ لوڈ کیا جائے گا۔ 

محکمہ تعلیم ضلع گجرات میں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیوں کا اشتہار شائع ہو چکا ہے۔

 تمام خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری۔ مزیز تفصیلات ذیل میں بیان کی جارہی ہیں۔ 


اشتہار برائے بھرتی خالی آسامیاں سکیل نمبر 1 سے لے کر سکیل نمبر 4 تک۔

 اشتہار کی تصویر ذیل میں اپ لوڈ کی جا رہی ہے۔ مزید تفصیلات اشتہار کو پڑھ کر حاصل کریں۔ 



معزز قارئین آپ درخواست اپنے ہاتھ سے سادے کاغذ پر بھی لکھ کر جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے ترتیب دیا ہو بنا بنایا درخواست فارم بھی ادھر موجود ہے۔ آپ اس کا پرںٹ لے کر اپنے حساب سے ضروری معلومات درج کرنے کے بعد جمع کروا سکتے ہیں۔

درخواست کا فارم درج ذیل ہے۔


 معزز قارئین یہ فارم مکمل کرنے کے بعد 25/11/2022 تک جمع کروا دیں۔ اس کے بعد انٹر ویو کی تاریخ کا شیڈول بھی دیا جا رہا ہے۔ 

معزز قارئین آپ اپنی تحصیل کے لحاظ سے اپنی تاریخ دیکھ کر اس دن مطلوبہ جگہ پر اپنا انٹر ویو دے سکیں گے۔ 

تحصیل گجرات، تحصیل کھاریاں اور تحصیل سرائے عالمگیر تما کی تاریخیں مختلف ہیں۔ انٹر ویو کا شیڈول درج ذیل میں اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ 



معزز قارئین اگر یہ پوسٹ اچھی لگی ہو اور فائدہ حاصل ہوا ہو آگے ضرور شئیر کریں۔ 

Sunday, July 24, 2022

Be Alert new methods of Fraud with Mobile // ہوشیار خبردار دھوکہ بازی کا نیا طریقہ

 اسلام علیکم 

Be Alert new methods of Fraud with Mobile // ہوشیار خبردار دھوکہ بازی کا نیا طریقہ 


بہت اہم معلومات آج کل موبائل فون پر کال سے  فراڈ کا ایک نیا انداز جاری ہوا۔


خود بھی محتاط رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی آگاہ کریں۔

موبائل فون پر کال کر کے انعام کی لالچ دے کر لوٹنے والے تو بہت دیکھے اور سنے ہوں گے مگر یہ نیا طریقہ پہلی بار سنیں گے آپ۔ 


موبائل پر ایک کال آتی ہے اور آگے سے آواز آتی ہے کہ پہنچانا کون بول رہا ہوں میں اصل میں یہ وار ہوتا ہے پھر کوئی رشتہ جیسے ماموں, چاچو وغیرہ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ جب آپ کسی کا نام لیتے ہیں تو وہ اسی رشتے کو آگے چلاتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے پولیس نے پکڑا ہوا ہے یہ لیں آپ ان سے بات کریں۔ جب آپ بات کرتے ہیں تو جھوٹ کا پولیس آفیسر آپ سے بات کرتا ہے اور آپ کو ایک نئی کہانی سنا کر آپ کے رشتہ دار کو چھوڑ نے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ جتنی رقم پر بات طہ ہو جائے وہ کہیں گے کہ ایزی پیسہ کروا دیں۔بس معزز قارئین اسی بات سے آگاہ کرنا مقصود تھا کہ کسی بھی ایسے دھوکہ دینے والوں کی باتوں میں نہ آئیں۔ کبھی بھی کسی انجان کو پیسے نہ بھیجیں۔


برائے مہربانی پہلے اپنے رشتہ دار کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور پیسے نہ بھیجیں کسی صورت میں۔ میرے ایک دو عزیز کے ساتھ یہ واردات ہو چکی ہے۔ 

اگر کسی اور کے ساتھ یہ واقعہ ہو چکا ہو تو ضرور کمنٹ میں لکھیں شکریہ۔


برائے مہربانی اس پیغام کو پھیلائیں تاکہ اور کوئی اس کا حصہ نہ بنے۔ شکریہ

Thursday, March 3, 2022

PPSC Jobs // Lecturer BPS 17

     #PPSC Jobs  #Jobs in Pakistan Last Date is 14 March 2022

اسلامیات کے لیکچرار طور پر تقرری کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 75 اسامیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں.

 

35 سال یا اس سے کم عمر مرد حضرات، جن کے پاس ایم اے اسلامیات، ایجوکیشن یا اس کے مساوی ڈگری ہو، درخواست دینے کے اہل ہیں.

 

مساوی ڈگری کی بنیاد پر درخواست دینے والے افراد کے لیے انٹرویو کے وقت ایچ ای سی کا جاری کردہ معادلہ سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ضروری ہو گا.

 

درخواست دینے کے لیے پہلے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ سے چالان فارم ڈاؤنلوڈ کر کے پرنٹ کریں.

 

چالان فارم کو پر کرکے 600 روپے فیس نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائیں.

 

اس کے بعد پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر آنلائن اپلائی کریں. اپلائی کرتے وقت اپنا خط و کتابت کا پتہ، فون نمبر اور ای میل ایڈریس درست فراہم کریں۔

 

درخواست دینے کی آخری تاریخ 14 مارچ 2022 ہے.

 

آخری تاریخوں میں عموماً زیادہ ہجوم ہونے کی وجہ سے فیس جمع کروانے اور آن لائن اپلائی کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. اس لئے آخری تاریخ کا انتظار کیے بنا بغیر کسی تاخیر کے پہلی فرصت میں اپلائی کریں.


اپلائی کرنے سے پہلے پی پی ایس سی کا اشتہار مکمل طور پر پڑھ لیں تاکہ بعد میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے.

اشتہار ذیل میں دیا جا رہا ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔ 

For online apply click Here



Sunday, September 12, 2021

EST Grade 14 Jobs in Federal Government // Last 20 Sep 2021

 Jobs open in Federal Government opened you can apply online by clicking following link of official website of HEC.

For Online Application Click Here

محکمہ تعلیم فیڈرل گورنمنٹ میں آسامیاں خالی ہیں ۔

ان خالی آسامیوں کی بھرتی کی درخواست آن لائین جمع کروانے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔


آن لائین اپلائی کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


مزید معلومات کے لیے اشتہار نیچے اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ 

درجہ 14 میں ای ایس ٹی کے ملازمت کے خواہش مند حضرات اپلائی کر سکتے ہیں۔ 

آن لائین اپلائی کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے ۔ 

لنک دبانے کے بعد سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ کھولیں۔ صرف شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور موبائل نمبر درج کریں۔ پھر بنک میں فیس جمع کروائی ہوئی رسید اپنے پاس رکھیں۔ 





Sunday, July 4, 2021

Jobs in Govt. Schools // STIs // سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں عارضی بنیادوں پر// مکمل تفصیل // مخصوص 6 اضلاع

 STIs Recruitment In Province Punjab 

پنجاب کے 6 اضلاع میں سکول ٹیچرز انٹرنز کا اشتہار آگیا ہے۔۔۔ یہ عارضی ٹیچرز صرف 9 ماہ کے لیے بھرتی کیے جائیں گے۔۔ جو کہ سکول ہیڈ اور سکول کونسل کے ممبران اتفاق رائے سے منتخب کریں گے۔۔

STIs Recruitment


صوبہ پنجاب  میں بھرتیاں :

 کم سے کم میٹرک پاس اساتذہ (ٹیچرز STIs) کی بھرتی کا آغاز اور طریقہ کار

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے 16 فروری 2021 ء کو “ہائرنگ آف اسکول ٹیچر انٹرنس (STIs) فیز ون کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور ضلع ڈی جی خان' گوجرانوالہ' رحیم یار خان' میانوالی ، راجن پور اور سیالکوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن اتھارٹی) کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی طرز پر سکول ٹیچر انٹرنس پروگرام (چھ مراحل میں) شروع کرنے جا رہا ہے- تا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ پنجاب بھر میں اساتذہ کی 90000 آسامیاں خالی پڑی ہیں' جو کہ مختلف وجوہات کی بناء پر براہ راست بھرتی اور ترقی کے ذریعہ پُر نہیں کی جا سکتی ہیں-

 

فیز ون میں پنجاب کے 6 اضلاع (جو اوپر دیے گئے ہیں) میں بھرتی کا عمل شروع ہو گا۔ ایس ٹی آئی کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ انٹرن میں تدریسی شعبے کا بہترین ممکن تعارف ہو گا۔ یہ درس گاہیں اس معاشرے کے بارے میں معلومات حاصل کریں گی- جہاں وہ کیریئر کی تلاش میں ہے۔ مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط پر STIs کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں-

STI  ملازمت 2021 کے لئے اہلیت کا معیار :-

اہلیت:

 پرائمری کیلئے میٹرک (دوسری ڈویژن)

مڈل کیلئے انٹر (دوسری ڈویژن)

سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کیلئے بی اے / بی ایس سی / بی ایس (دوسری ڈویژن)

 عمر:

مرد کم سے کم 20 سال زیادہ سے زیادہ 50 سال

خواتین کم سے کم 20 سال زیادہ سے زیادہ 55 سال

 

وظیفہ / تنخواہ

بنیادی: 18000 ہر ماہ

ابتدائی: 20000 ہر ماہ

سیکنڈری:   25000 ہر ماہ 

ہائر سیکنڈری: 30000 ہر ماہ

 

درجہ بندی  کا  معیار  (بنیادی سطح)

 میٹرک: 55 نمبر

انٹر: 15 نمبر

گریجویشن (2 سال) 15 نمبر

ماسٹر: 10 نمبر

بی ایس: 25 نمبر

انٹرویو: 5 نمبر

 

درجہ بندی کا معیار (ابتدائی سطح)

 میٹرک: 15 نمبر

انٹر: 55 نمبر

گریجویشن (2 سال) 15 نمبر

ماسٹر: 10 نمبر

بی ایس: 25 نمبر

انٹرویو: 5 نمبر

 

درجہ بندی کا معیار (ثانوی اور H.Sec کی سطح)

 

میٹرک: 15 نمبر

انٹر: 15 نمبر

گریجویشن (2 سال) 55 نمبر

ماسٹر: 10 نمبر

بی ایس: 65 نمبر

انٹرویو: 5 نمبر

 

نوٹ: نمبروں کا حساب کتاب فارمولا: نمبرز موصول / کل نمبر  نمبر مختص (اعشاریہ کے بعد 3 ہندسوں تک

 

(STIs) ملازمت کے لئے ٹائم لائن 2021

 

اشتہار: یکم جولائی 2021

درخواست جمع کرانے کی تاریخ: 15 جولائی 2021

انٹرویو سے قبل میرٹ کی فہرست: 19 جولائی 2021

انٹرویو: 20 جولائی تا 3 اگست 2021 ء

حتمی میرٹ کی فہرست: 23 جولائی تا 4 اگست 2021

انٹرنشپ لیٹر: 5 اگست تا 11 اگست 

انٹرنشپ کا دورانیہ

 

ایک تعلیمی سیشن یا باقاعدہ حاضر / معاہدہ کے تقرر کنندہ کی آمد تک ، جو بھی پہلے ہو۔ اگر کوئی نیا خالی پنپتا ہوا واقع ہوتا ہے یا انٹنی مستعفی ہوجاتا ہے یا اس میں شامل ہونے پر راضی نہیں ہوتا ہے تو ، میرٹ کی فہرست میں اگلے امیدوار کو مذکورہ بالا معیار کے ساتھ معاہدے کی باقی مدت کے لئے انٹنی کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا-

انٹرنشپ کی شرائط:

تقرری مکمل طور پر عارضی اور اسٹاپ گیپ انتظام ہو گی- جسے سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ کسی بھی وقت غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

 

مدت میں شمولیت

 

ایس ٹی آئیز کو انٹرن شپ لیٹر کے اجرا کے 7 دن کے اندر اندر سکول کو انٹرن شپ لیٹر کی منظوری کی یقین دہانی کرانی ہو گی- بصورت دیگر واپس لے کر منسوخ کر دیئے جائیں۔

 

ہر ماہ دو آرام دہ پتے (بغیر وظیفے) ایس ٹی آئی کے مستحق ہیں۔

 

باقاعدہ جگہ کا حق نہیں:

تقرری باقاعدگی سے تقرری کا حق نہیں دیتی ہے اور نہ ہی کسی بھی حالت میں ایسی جگہ کا تقاضا باقاعدہ کیا جاسکتا ہے۔ انٹرنز صرف ایک موقع کے حقدار ہوں گے اور معاہدے کو کسی بھی قیمت پر بڑھایا نہیں جانا چاہئے۔

 

منتقلی:

جگہ کا تعین غیر منتقلی اور اسکول مخصوص ہو گا۔

Friday, July 2, 2021

قربانی کا جانور // قربانی کس پر واجب// حاجات اصلیہ // Qurbani ky Zrori Masail

 مندرجہ ذیل قسم کے جانور قربانی کرنے کے لیے درست نہیں

1۔ ایسا جانور جس  کا کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو۔

 2۔ایسا جانور جو بیمار ہو اور  جس کی بیماری ظاہر ہو۔

3 ۔ایسا جانور جو لنگڑا اور   جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو ۔

ایسا جانور جو ایسا لاغر ہو کہ جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو۔

 5۔ایسا جانور جس   کے کان کٹے ( جڑ تک ) ہوئے ہوں اورجس کے  سینگ ٹوٹے ہوئےہوں ایسے  جانور کی قربانی سے منع فرمایا ہے ۔

 حوالہ جات :  ( ترمذی شریف۔ حدیث نمبر 1536، نسائی شریف۔ حدیث نمبر 4389)

قربانی کس پر واجب ہے ؟

قربانی ہر مسلمان( مرد اور عورت )  پر واجب ہے جو بالغ، مقیم اور حاجات اصلیہ کے علاوہ اتنے سونے، چاندی یا دیگر مال و سامان کا مالک ہو جس کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت ( موجودہ ریٹ  2021-07- 02کے مطابق تقریباََ 80،000 روپے) کے برابر ہو۔

حوالہ جات : (فتاویٰ شامی جلد نمبر 2۔ صفحہ 37،  فتاوی ٰ رضویہ ۔ جلد 4 صفحہ نمبر 410-417 )

حاجات اصلیہ !

رہنے کا مکان چاہے  کرائے کا ہو ، گرمی اور سردی کا ایک ایک بستر ، پہننے کے تین جوڑے ایک کام کاج والا ایک عام پہننے کے لئے اور ایک جمعہ و عیدین کے لیے اس سے اضافہ جتنے بھی مکان ، بستر اور کپڑے ہوں اگر وہ ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کے ہوں تو قربانی واجب ہے۔ اسی طرح گھر میں خانہ داری کے ضروری سامان اور سواری کے علاوہ جتنا بھی سامان ہو اگر وہ ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے تو قربانی واجب ہے۔ جہیز کا سامان عورتوں کی ملکیت ہوتا ہے اگر وہ ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے تو اس عورت پر قربانی واجب ہو گی۔ اگر اس کے پاس پیسے نہ ہوں تو قرض لے کر یا سامان بیچ کر قربانی کرے ۔ اسی طرح وہ صاحب نصاب جس کے پاس وقتی طور  پیسے نہ ہوں اس کے لیے بھی قرض لے کر یا سامان بیچ کر قربانی کرنا واجب ہے ۔ 

Wednesday, June 23, 2021

Eid ul Azha // عید الضحیٰ کی سنتیں // تکبیر تشریق

 عید الضحیٰ کی سنتیں // تکبیر تشریق 

عید کے دن غسل کرنا ، خوشبو لگانا ، مسواک کرنا، ناخن کاٹنا ، اچھے کپڑے پہننا ، فجر کی نماز محلے کی

مسجد میں پڑھنا، صدقے کی کثرت کرنا، عید گاہ کو پیدل جانا ، واپسی پر راستہ بدل کر آنا ، عیدالاضحیٰ

 کے دن کچھ کھائے بغیر نماز کے لیے جانا اور اونچی آواز سے تکبیر تشریق کہنا ، خوشی ظاہر کرنا ،نماز

 کے بعد آپس میں مصافحہ کرنا، گلے ملنا اور مبارک باد دینا مستحب ہے۔ ( ردالمختار – جلد نمبر 1،


 صفحہ نمبر 613)


9 ذوالحجہ کی فجر سے 13 ذوالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد بلند آواز سے ایک بار تکبیر


 تشریق کہنا واجب اور تین بار کہنا افضل ہے۔ تکبیر تشریق یہ ہے۔



اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد