Monday, January 20, 2020

Date sheet class 9th , 10th 2020 ڈیٹ شیٹ جماعت نہم اور دہم 2020

گوجرانوالہ بورڈ ، ڈیٹ شیٹ جماعت نہم اور دہم 2020
Date Sheet 9th (part 1) 10th (part 2) 2020 
معزز قارئین ملاحظہ فرمائیں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ برائے سال 2020 ۔ اسی کے ساتھ ہے پریکٹیکل نہم اور دہم کی ڈیٹ شیٹ بھی وہ بھی دیکھنا نہ بھولئیے گا۔

Tuesday, January 14, 2020

تعلیمی خبریں۔۔ کون سی بورڈ یا یونیورسٹی کے داخلے کی ہےآخری تاریخ، کون سا رزلٹ کب آ رہا ہے ۔۔۔

تعلیمی خبریں ہی خبریں...

 بورڈ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2020 کے داخلے 30 جنوری تک سنگل فیس کے ساتھ جاری رہیں گے۔

 بورڈ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2020 کا امتحان 28 اپریل سے شروع ہو گا۔

 بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2020 کے داخلے 27 دسمبر تک تین گنا فیس کے ساتھ جاری تھے۔ اب 27 دسمبر 2020 کے بعد فی یوم 500 روپے جرمانہ کے ساتھ داخلے جاری رہیں گے۔

 بورڈ میٹرک سالانہ امتحان 2020 کا امتحان 22 فروری سے شروع ہو گا۔

فیڈرل بورڈ اسلام آباد میٹرک سالانہ امتحان 2020 کے داخلے آج مورخہ 10 جنوری کو تین گنا فیس کے ساتھ ختم ہو چکے ہیں۔

فیڈرل بورڈ اسلام آباد میٹرک سالانہ امتحان 2020 کا امتحان 4 مارچ سے شروع ہو گا۔

فیڈرل بورڈ اسلام آباد انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2020 کے داخلے 15 جنوری تک ڈبل فیس کے ساتھ جاری رہیں گے۔

فیڈرل بورڈ اسلام آباد انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2020 مورخہ 9 اپریل سے شروع ہو گا۔

گجرات یونیورسٹی بی اے، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس/سائنس سالانہ امتحان 2020 کے داخلے 14 جنوری تک سنگل فیس کے ساتھ جاری ہیں۔

سرگودھا یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی دوسرا سالانہ امتحان 2019 کے داخلے 15 جنوری کے بعد شروع ہوں گے۔

پنجاب یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون سپلیمنٹری امتحان 2019 مورخہ 16 جنوری سے شروع ہو گا۔

پنجاب یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ٹو سپلیمنٹری امتحان 2019 مورخہ 17 جنوری سے شروع ہو گا۔

پنجاب یونیورسٹی رجسٹریشن پرائیویٹ سٹوڈنٹس ایسوسی ایٹ ان کامرس پارٹ ون سالانہ امتحان 2020 مورخہ 31 مارچ تک ڈبل فیس کے ساتھ جاری رہے گی۔

پنجاب یونیورسٹی رجسٹریشن ایم اے، ایم ایس سی سالانہ امتحان 2020 ڈبل فیس کے ساتھ 28 فروری تک جاری رہے گی۔

پنجاب یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2020 کے داخلے 15 جنوری کے بعد شروع ہوں گے۔

پنجاب یونیورسٹی بی اے، بی ایس سی سپلیمنٹری امتحان 2019 میں فیل ہونے والے سٹوڈنٹس 16 جنوری تک سالانہ امتحان 2020 کے لیے سنگل فیس کے ساتھ اپنا داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
سرگودھا یونیورسٹی بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحان 2020 کے داخلے 17 جنوری تک تین گنا فیس کے ساتھ جاری رہیں گے۔

سرگودھا یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی دوسرا سالانہ امتحان 2019 کے داخلے 15 جنوری کے بعد شروع ہوں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سمسٹر بہار 2020 کے داخلے 15 جنوری سے شروع ہوں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے سمسٹر بہار 2019 کے پروگرام میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی ایڈ اولڈ، سی ٹی، پی ٹی سی کے رزلٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب بھر میں پنجاب اگزمینشن کمیشن کے تحت جماعت ہشتم سالانہ امتحان 2020 مورخہ 4 فروری سے شروع ہو گا۔