مندرجہ ذیل قسم کے جانور قربانی کرنے کے لیے درست نہیں
1۔ ایسا جانور جس کا کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو۔
2۔ایسا جانور جو بیمار ہو اور جس کی بیماری ظاہر ہو۔
3 ۔ایسا جانور جو لنگڑا اور جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو ۔
4۔ایسا جانور جو ایسا لاغر ہو کہ جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو۔
5۔ایسا جانور جس کے کان کٹے ( جڑ تک ) ہوئے ہوں اورجس کے سینگ ٹوٹے ہوئےہوں ایسے جانور کی قربانی سے منع فرمایا ہے ۔
حوالہ جات : ( ترمذی شریف۔ حدیث نمبر 1536، نسائی شریف۔ حدیث نمبر 4389)
قربانی کس پر واجب ہے ؟
قربانی ہر مسلمان( مرد اور عورت ) پر واجب ہے جو بالغ، مقیم اور حاجات اصلیہ کے علاوہ اتنے سونے، چاندی یا دیگر مال و سامان کا مالک ہو جس کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت ( موجودہ ریٹ 2021-07- 02کے مطابق تقریباََ 80،000 روپے) کے برابر ہو۔
حوالہ جات : (فتاویٰ شامی جلد نمبر 2۔ صفحہ 37، فتاوی ٰ رضویہ ۔ جلد 4 صفحہ نمبر 410-417 )
حاجات اصلیہ !
No comments:
Post a Comment