Friday, May 8, 2020

Today News // آج کی تازہ خبر // امتحانات اور تعلیمی اداروں کے کھلنے کا بارے میں اہم فیصلے // نہم ، دہم ، گیارویں اور بارویں جماعت کے تمام طلبا و طالبات ہونگے پاس

Today News // آج کی تازہ خبر // امتحانات اور تعلیمی اداروں کے کھلنے کا بارے میں اہم فیصلے // نہم ، دہم ، گیارویں اور بارویں جماعت کے تمام طلبا و طالبات ہوں گے پاس
معزز قارئین جیسا کے بچے اور بڑے سبھی تھے پریشان کہ کیا ہو گا ان حالات میں امتحانات کا اور سکولوں میں جائیں گے کیسے؟
پنجاب گورنمنٹ نے لے لیے اہم فیصلے آئیے ان کی تفصیل جانتے ہیں ۔
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ پہلے جو اعلانات ہوئے تھے ان میں کچھ اس طرح تھا کے امتحانات کے بارے میں تین طرح کی ڈیٹ شیٹ یعنی تین مراحل میں تھی ۔ مئی اور جون کے دونوں مہینوں میں مکمل کرنے تھے اور رزلٹس بھی سنانے تھے۔  یہ تمام فیصلے مارچ میں کیے گیے تھے۔لیکن موجودہ حالات کی پیش نظر حکومت پنجاب نے بہت ہی ہمدردانہ فیصلے لیے۔ طلبا و طالبات کے امتحاناتی سنٹرز تک پہنچنا بہت ہی مشکل تھا۔ ان امتحاناتی سنٹرز میں ان کی صحت کو بھی تھا خطرہ لہٰذہ فیصلہ یہ ہونا طے پایا کہ بچوں کو ان کے سابقہ رزلٹ کی بنیاد پر اگلی جماعتوں میں پاس کر دیا جائے گا۔ یعنی دہم کلاس کے بچے نہم کے نتائج کی بنیاد پر پاس کر دئیے جائیں گے۔ اور ان اگلی جماعت  گیارویں میں داخلے کے لیے نہم کا رزلٹ کارڈ بطور بنیاد لیا جائے گا۔ اسی طرح بارہویں جماعت کو بچے گیارویں جماعت کے رزلٹ کی بنیاد پہ  ہو جائیں گے پاس اور آگے داخلہ لینے کے لیے ہو گا بنیاد ان کا گیارویں جماعت کا رزلٹ کارڈ۔ جہاں فیصلہ کچھ بچوں کے لیے تو خوشی کا موجب بنا وہاں کچھ طلبا و طالبات ہوئے پریشان ۔ انہوں نے سوچ رکھا تھا کہ اگلے سال اگلی جماعت میں کریں گے دل و جان سے محنت اور دِکھائیں گے اعلیٰ کارگردگی۔
ایک اور اہم فیصلہ جو لیا گیا تعلیمی اداروں کے کھلنے کا فیصلہ ہے ۔ وہ فیصلے یہ تھے کہ یکم جون سے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ مگر موجودہ حالات کی پیش نظر اپنے بچوں کی صحت اور والدین کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت پنجاب نے اس بارے میں بھی کیے بہت ہی شاندار فیصلے۔
وہ یہ ہیں کہ تمام تعلیمی ادارے سکول،کالجز اور یونیورسٹیز اب 15 جولائی تک مزید بند رہیں گے۔ یعنی جون سے آگے مزید ڈیڑھ ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ ۔  اس کے حوالے سے حکومت پنجاب نے ایک اور اہم فیصلہ بھی لیا تھا ٹیلی تعلیم کا ۔ جس میں کیبل ٹی وی اور یوٹیوب پر آن لائین کلاسز کا آغاز کیا تھا ۔ اس میں والدین کو دلچسپی لے کر بچوں کو تعلیمی نقصان سے بچانا ہو گا۔

No comments:

Post a Comment