Sunday, September 12, 2021

EST Grade 14 Jobs in Federal Government // Last 20 Sep 2021

 Jobs open in Federal Government opened you can apply online by clicking following link of official website of HEC.

For Online Application Click Here

محکمہ تعلیم فیڈرل گورنمنٹ میں آسامیاں خالی ہیں ۔

ان خالی آسامیوں کی بھرتی کی درخواست آن لائین جمع کروانے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔


آن لائین اپلائی کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


مزید معلومات کے لیے اشتہار نیچے اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ 

درجہ 14 میں ای ایس ٹی کے ملازمت کے خواہش مند حضرات اپلائی کر سکتے ہیں۔ 

آن لائین اپلائی کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے ۔ 

لنک دبانے کے بعد سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ کھولیں۔ صرف شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور موبائل نمبر درج کریں۔ پھر بنک میں فیس جمع کروائی ہوئی رسید اپنے پاس رکھیں۔ 





Sunday, July 4, 2021

Jobs in Govt. Schools // STIs // سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں عارضی بنیادوں پر// مکمل تفصیل // مخصوص 6 اضلاع

 STIs Recruitment In Province Punjab 

پنجاب کے 6 اضلاع میں سکول ٹیچرز انٹرنز کا اشتہار آگیا ہے۔۔۔ یہ عارضی ٹیچرز صرف 9 ماہ کے لیے بھرتی کیے جائیں گے۔۔ جو کہ سکول ہیڈ اور سکول کونسل کے ممبران اتفاق رائے سے منتخب کریں گے۔۔

STIs Recruitment


صوبہ پنجاب  میں بھرتیاں :

 کم سے کم میٹرک پاس اساتذہ (ٹیچرز STIs) کی بھرتی کا آغاز اور طریقہ کار

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے 16 فروری 2021 ء کو “ہائرنگ آف اسکول ٹیچر انٹرنس (STIs) فیز ون کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور ضلع ڈی جی خان' گوجرانوالہ' رحیم یار خان' میانوالی ، راجن پور اور سیالکوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن اتھارٹی) کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی طرز پر سکول ٹیچر انٹرنس پروگرام (چھ مراحل میں) شروع کرنے جا رہا ہے- تا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ پنجاب بھر میں اساتذہ کی 90000 آسامیاں خالی پڑی ہیں' جو کہ مختلف وجوہات کی بناء پر براہ راست بھرتی اور ترقی کے ذریعہ پُر نہیں کی جا سکتی ہیں-

 

فیز ون میں پنجاب کے 6 اضلاع (جو اوپر دیے گئے ہیں) میں بھرتی کا عمل شروع ہو گا۔ ایس ٹی آئی کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ انٹرن میں تدریسی شعبے کا بہترین ممکن تعارف ہو گا۔ یہ درس گاہیں اس معاشرے کے بارے میں معلومات حاصل کریں گی- جہاں وہ کیریئر کی تلاش میں ہے۔ مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط پر STIs کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں-

STI  ملازمت 2021 کے لئے اہلیت کا معیار :-

اہلیت:

 پرائمری کیلئے میٹرک (دوسری ڈویژن)

مڈل کیلئے انٹر (دوسری ڈویژن)

سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کیلئے بی اے / بی ایس سی / بی ایس (دوسری ڈویژن)

 عمر:

مرد کم سے کم 20 سال زیادہ سے زیادہ 50 سال

خواتین کم سے کم 20 سال زیادہ سے زیادہ 55 سال

 

وظیفہ / تنخواہ

بنیادی: 18000 ہر ماہ

ابتدائی: 20000 ہر ماہ

سیکنڈری:   25000 ہر ماہ 

ہائر سیکنڈری: 30000 ہر ماہ

 

درجہ بندی  کا  معیار  (بنیادی سطح)

 میٹرک: 55 نمبر

انٹر: 15 نمبر

گریجویشن (2 سال) 15 نمبر

ماسٹر: 10 نمبر

بی ایس: 25 نمبر

انٹرویو: 5 نمبر

 

درجہ بندی کا معیار (ابتدائی سطح)

 میٹرک: 15 نمبر

انٹر: 55 نمبر

گریجویشن (2 سال) 15 نمبر

ماسٹر: 10 نمبر

بی ایس: 25 نمبر

انٹرویو: 5 نمبر

 

درجہ بندی کا معیار (ثانوی اور H.Sec کی سطح)

 

میٹرک: 15 نمبر

انٹر: 15 نمبر

گریجویشن (2 سال) 55 نمبر

ماسٹر: 10 نمبر

بی ایس: 65 نمبر

انٹرویو: 5 نمبر

 

نوٹ: نمبروں کا حساب کتاب فارمولا: نمبرز موصول / کل نمبر  نمبر مختص (اعشاریہ کے بعد 3 ہندسوں تک

 

(STIs) ملازمت کے لئے ٹائم لائن 2021

 

اشتہار: یکم جولائی 2021

درخواست جمع کرانے کی تاریخ: 15 جولائی 2021

انٹرویو سے قبل میرٹ کی فہرست: 19 جولائی 2021

انٹرویو: 20 جولائی تا 3 اگست 2021 ء

حتمی میرٹ کی فہرست: 23 جولائی تا 4 اگست 2021

انٹرنشپ لیٹر: 5 اگست تا 11 اگست 

انٹرنشپ کا دورانیہ

 

ایک تعلیمی سیشن یا باقاعدہ حاضر / معاہدہ کے تقرر کنندہ کی آمد تک ، جو بھی پہلے ہو۔ اگر کوئی نیا خالی پنپتا ہوا واقع ہوتا ہے یا انٹنی مستعفی ہوجاتا ہے یا اس میں شامل ہونے پر راضی نہیں ہوتا ہے تو ، میرٹ کی فہرست میں اگلے امیدوار کو مذکورہ بالا معیار کے ساتھ معاہدے کی باقی مدت کے لئے انٹنی کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا-

انٹرنشپ کی شرائط:

تقرری مکمل طور پر عارضی اور اسٹاپ گیپ انتظام ہو گی- جسے سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ کسی بھی وقت غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

 

مدت میں شمولیت

 

ایس ٹی آئیز کو انٹرن شپ لیٹر کے اجرا کے 7 دن کے اندر اندر سکول کو انٹرن شپ لیٹر کی منظوری کی یقین دہانی کرانی ہو گی- بصورت دیگر واپس لے کر منسوخ کر دیئے جائیں۔

 

ہر ماہ دو آرام دہ پتے (بغیر وظیفے) ایس ٹی آئی کے مستحق ہیں۔

 

باقاعدہ جگہ کا حق نہیں:

تقرری باقاعدگی سے تقرری کا حق نہیں دیتی ہے اور نہ ہی کسی بھی حالت میں ایسی جگہ کا تقاضا باقاعدہ کیا جاسکتا ہے۔ انٹرنز صرف ایک موقع کے حقدار ہوں گے اور معاہدے کو کسی بھی قیمت پر بڑھایا نہیں جانا چاہئے۔

 

منتقلی:

جگہ کا تعین غیر منتقلی اور اسکول مخصوص ہو گا۔

Friday, July 2, 2021

قربانی کا جانور // قربانی کس پر واجب// حاجات اصلیہ // Qurbani ky Zrori Masail

 مندرجہ ذیل قسم کے جانور قربانی کرنے کے لیے درست نہیں

1۔ ایسا جانور جس  کا کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو۔

 2۔ایسا جانور جو بیمار ہو اور  جس کی بیماری ظاہر ہو۔

3 ۔ایسا جانور جو لنگڑا اور   جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو ۔

ایسا جانور جو ایسا لاغر ہو کہ جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو۔

 5۔ایسا جانور جس   کے کان کٹے ( جڑ تک ) ہوئے ہوں اورجس کے  سینگ ٹوٹے ہوئےہوں ایسے  جانور کی قربانی سے منع فرمایا ہے ۔

 حوالہ جات :  ( ترمذی شریف۔ حدیث نمبر 1536، نسائی شریف۔ حدیث نمبر 4389)

قربانی کس پر واجب ہے ؟

قربانی ہر مسلمان( مرد اور عورت )  پر واجب ہے جو بالغ، مقیم اور حاجات اصلیہ کے علاوہ اتنے سونے، چاندی یا دیگر مال و سامان کا مالک ہو جس کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت ( موجودہ ریٹ  2021-07- 02کے مطابق تقریباََ 80،000 روپے) کے برابر ہو۔

حوالہ جات : (فتاویٰ شامی جلد نمبر 2۔ صفحہ 37،  فتاوی ٰ رضویہ ۔ جلد 4 صفحہ نمبر 410-417 )

حاجات اصلیہ !

رہنے کا مکان چاہے  کرائے کا ہو ، گرمی اور سردی کا ایک ایک بستر ، پہننے کے تین جوڑے ایک کام کاج والا ایک عام پہننے کے لئے اور ایک جمعہ و عیدین کے لیے اس سے اضافہ جتنے بھی مکان ، بستر اور کپڑے ہوں اگر وہ ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کے ہوں تو قربانی واجب ہے۔ اسی طرح گھر میں خانہ داری کے ضروری سامان اور سواری کے علاوہ جتنا بھی سامان ہو اگر وہ ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے تو قربانی واجب ہے۔ جہیز کا سامان عورتوں کی ملکیت ہوتا ہے اگر وہ ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے تو اس عورت پر قربانی واجب ہو گی۔ اگر اس کے پاس پیسے نہ ہوں تو قرض لے کر یا سامان بیچ کر قربانی کرے ۔ اسی طرح وہ صاحب نصاب جس کے پاس وقتی طور  پیسے نہ ہوں اس کے لیے بھی قرض لے کر یا سامان بیچ کر قربانی کرنا واجب ہے ۔ 

Wednesday, June 23, 2021

Eid ul Azha // عید الضحیٰ کی سنتیں // تکبیر تشریق

 عید الضحیٰ کی سنتیں // تکبیر تشریق 

عید کے دن غسل کرنا ، خوشبو لگانا ، مسواک کرنا، ناخن کاٹنا ، اچھے کپڑے پہننا ، فجر کی نماز محلے کی

مسجد میں پڑھنا، صدقے کی کثرت کرنا، عید گاہ کو پیدل جانا ، واپسی پر راستہ بدل کر آنا ، عیدالاضحیٰ

 کے دن کچھ کھائے بغیر نماز کے لیے جانا اور اونچی آواز سے تکبیر تشریق کہنا ، خوشی ظاہر کرنا ،نماز

 کے بعد آپس میں مصافحہ کرنا، گلے ملنا اور مبارک باد دینا مستحب ہے۔ ( ردالمختار – جلد نمبر 1،


 صفحہ نمبر 613)


9 ذوالحجہ کی فجر سے 13 ذوالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد بلند آواز سے ایک بار تکبیر


 تشریق کہنا واجب اور تین بار کہنا افضل ہے۔ تکبیر تشریق یہ ہے۔



اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد  

Monday, June 14, 2021

Jobs in Govt of Pakistan // FIA Jobs Grades 1-15 // 14-06-2021

 معزز قارئین دی اردو سٹور ویب سائیٹ میں آپ کی آسانی کے لیے درج کی جاتی ہیں خبریں پاکستان میں ہونے والی بھرتیوں کے بارے میں۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے میں ہو نے والی درجہ 1 سے 15 تک کی بھرتیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ معزز قارئین محکمہ کا اشتہار اور بقیہ تمام ضروری معلومات ذیل میں درج کی جا رہی ہے۔ آپ درج ذیل آسامیوں کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔ 

عہدہ : اسسٹنٹ ( بی پی ایس 15) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم بیچلر ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی ۔  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔ 


عہدہ : سب انسپیکٹر انویسٹیگیشن ( بی پی ایس 14) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم بیچلر ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی۔  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔ 



عہدہ : سٹینو ٹائپیسٹ ( بی پی ایس 14) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم انٹر میڈیٹ کمپیوٹر چلانا جانتا ۔ ٹائپنگ سپیڈ 40 الفاظ فی منٹ ۔  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔ 


عہدہ : یو ڈی سی  ( بی پی ایس 14) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ ،  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔ 



عہدہ : ایل ڈی سی ( بی پی ایس 14) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم میٹرک بمع ٹائپنگ سپیڈ 30 الفاظ فی منٹ ۔ بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔ 


عہدہ : اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ( بی پی ایس 09) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم بیچلر ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی۔  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔  


عہدہ : کانسٹیبل ( بی پی ایس 05) 

تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم میٹرک  ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی۔  بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔    

معزز قارئین بقیہ آسامیوں کے بارے میں معلومات اشتہار میں درج ہے ۔ اس کے علاوہ آن لائن اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔ 

لنک یہ ہے


اوپر والے لنک پر کلک کر کے پہلے اپنا اکاؤنٹ بنائیں پھر اپلائی کریں۔ 

اشتہارات درج ذیل ہیں۔ 

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 14 جون 2021 ہے۔









Wednesday, June 9, 2021

Date Sheet 1 to 8 June 2019 // ڈیٹ شیٹ برائے امتحان کلاس اول تا ہشتم جون 2021

 اسکول بیسڈ اسیسمنٹ 2021 پلان 

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سالانہ امتحانات کے لیے جماعت اول تا ہشتم اسکول بیسڈ اسیسمنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ہدایات اور شیڈول درج ذیل ہے۔ 

1۔ ہر جماعت کی اسیسمنٹ کے کل 100 نمبر ہوں گے ۔ 50 نمبر کرونا کی وجہ سے چھٹیوں کے دوران دیے جانے والے ہوم ورک کے ہوں گے اور 50 نمبر پرچے کے ہوں گے۔

2۔ پرچہ جات بنانے کے لیے آئٹم بینک کی صورت میں مواد پیک کی ویب سائیٹ پر 7 جون سے فراہم کر دیا جائے گا جسے ہر اسکول اپنے لاگ ان کے ذریعے حاصل کرپائے گا۔ 

3۔ جماعت اول اور دوم کے پرچے بنے بنائے فراہم کیے جائیں گے۔ 

4۔ جماعت سوئم سے ہشتم تک ہر مضمون کے آئٹم بینک سے 25 سوالات پر مشتمل پرچے بنائیں جائیں گے جبکہ اسلامیات کے مضمون میں 15 سوالات ہوں گے اور 20 نمبر کا ناظرہ قرآن کا حصہ شامل کیا جائے گا۔ 

5۔ تمام اساتذہ اپنے مضمون کے پرچہ جات 7 سے 17 جون 2021 تک بنا کر پرنٹنگ مکمل کروائیں گے۔ 

6۔ 18 سے 30 جون 2021 تک امتحان لیا جائے گا اور اس دوران اساتذہ پرجوں کی مارکنگ کریں گے جس کا شیڈول درج ذیل میں ہے۔ 

7۔ 1 سے 10 جولائی 2021 کے دوران رپورٹ کارڈ تیار کرکے والدین اور اسکول کونسل کی موجودگی میں نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔  

 

Revised Date sheet for 1 to 8th exams 2021





Monday, May 3, 2021

Urdu Counting 41 to 60 // اکتالیس سے ساٹھ تک اردو گنتی

 معزز قارئین اس پوسٹ میں سیکھ سکیں گے اردو گنتی اکتالیس سے ساٹھ تک مکمل 

جوڑ توڑ کے ساتھ۔

معزز قارئین اس گنتی کو ویڈیو کی صورت میں سیکھنے کے لیے دیے گئے لنک کی مدد سے سیکھ سکتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی آسانی سے سکھا سکتے ہیں ۔ 



 

https://apnaurdustore.blogspot.com/




https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/

https://apnaurdustore.blogspot.com/