اسلام علیکم
Be Alert new methods of Fraud with Mobile // ہوشیار خبردار دھوکہ بازی کا نیا طریقہ
اردو ہی اردو ایک ایسی ویبسائٹ ہے جس میں اردو زبان کے ہر پہلو کو سامنے رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اسلام علیکم
Be Alert new methods of Fraud with Mobile // ہوشیار خبردار دھوکہ بازی کا نیا طریقہ
#PPSC Jobs #Jobs in Pakistan Last Date is 14 March 2022
اسلامیات کے لیکچرار طور پر تقرری کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 75 اسامیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں.
35 سال یا اس سے کم عمر مرد حضرات، جن کے پاس ایم اے اسلامیات، ایجوکیشن یا اس کے مساوی ڈگری ہو، درخواست دینے کے اہل ہیں.
مساوی ڈگری کی بنیاد پر درخواست دینے والے افراد کے لیے انٹرویو کے وقت ایچ ای سی کا جاری کردہ معادلہ سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ضروری ہو گا.
درخواست دینے کے لیے پہلے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ سے چالان فارم ڈاؤنلوڈ کر کے پرنٹ کریں.
چالان فارم کو پر کرکے 600 روپے فیس نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائیں.
اس کے بعد پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر آنلائن اپلائی کریں. اپلائی کرتے وقت اپنا خط و کتابت کا پتہ، فون نمبر اور ای میل ایڈریس درست فراہم کریں۔
درخواست دینے کی آخری تاریخ 14 مارچ 2022 ہے.
آخری تاریخوں میں عموماً زیادہ ہجوم ہونے کی وجہ سے فیس جمع کروانے اور آن لائن اپلائی کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. اس لئے آخری تاریخ کا انتظار کیے بنا بغیر کسی تاخیر کے پہلی فرصت میں اپلائی کریں.
اپلائی کرنے سے پہلے پی پی ایس سی کا اشتہار مکمل طور پر پڑھ لیں تاکہ بعد میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے.
اشتہار ذیل میں دیا جا رہا ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔
Jobs open in Federal Government opened you can apply online by clicking following link of official website of HEC.
For Online Application Click Here
محکمہ تعلیم فیڈرل گورنمنٹ میں آسامیاں خالی ہیں ۔
ان خالی آسامیوں کی بھرتی کی درخواست آن لائین جمع کروانے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
آن لائین اپلائی کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
مزید معلومات کے لیے اشتہار نیچے اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔
درجہ 14 میں ای ایس ٹی کے ملازمت کے خواہش مند حضرات اپلائی کر سکتے ہیں۔
آن لائین اپلائی کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے ۔
لنک دبانے کے بعد سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ کھولیں۔ صرف شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور موبائل نمبر درج کریں۔ پھر بنک میں فیس جمع کروائی ہوئی رسید اپنے پاس رکھیں۔
STIs Recruitment In Province Punjab
پنجاب کے 6 اضلاع میں سکول ٹیچرز انٹرنز کا اشتہار آگیا ہے۔۔۔ یہ عارضی ٹیچرز صرف 9 ماہ کے لیے بھرتی کیے جائیں گے۔۔ جو کہ سکول ہیڈ اور سکول کونسل کے ممبران اتفاق رائے سے منتخب کریں گے۔۔
صوبہ پنجاب میں بھرتیاں :
کم سے کم میٹرک پاس اساتذہ (ٹیچرز STIs) کی
بھرتی کا آغاز اور طریقہ کار
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے 16 فروری 2021 ء کو “ہائرنگ
آف اسکول ٹیچر انٹرنس
(STIs) فیز ون کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا
ہے اور ضلع ڈی جی خان' گوجرانوالہ' رحیم یار خان' میانوالی ، راجن پور اور سیالکوٹ
کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن اتھارٹی) کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن
پنجاب محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی طرز پر سکول ٹیچر انٹرنس پروگرام (چھ مراحل میں) شروع
کرنے جا رہا ہے- تا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی کو دور
کیا جا سکے۔ پنجاب بھر میں اساتذہ کی 90000 آسامیاں خالی پڑی ہیں' جو کہ مختلف وجوہات
کی بناء پر براہ راست بھرتی اور ترقی کے ذریعہ پُر نہیں کی جا سکتی ہیں-
فیز ون میں پنجاب کے 6 اضلاع (جو اوپر دیے گئے ہیں) میں بھرتی کا عمل شروع ہو گا۔ ایس ٹی آئی کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ انٹرن میں تدریسی شعبے کا بہترین ممکن تعارف ہو گا۔ یہ درس گاہیں اس معاشرے کے بارے میں معلومات حاصل کریں گی- جہاں وہ کیریئر کی تلاش میں ہے۔ مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط پر STIs کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں-
STI ملازمت 2021 کے لئے اہلیت کا معیار :-
اہلیت:
مڈل کیلئے انٹر (دوسری ڈویژن)
سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کیلئے بی اے / بی ایس سی / بی ایس (دوسری ڈویژن)
مرد کم سے کم 20 سال زیادہ سے زیادہ 50 سال
خواتین کم سے کم 20 سال زیادہ سے زیادہ 55 سال
وظیفہ / تنخواہ
بنیادی: 18000 ہر ماہ
ابتدائی: 20000 ہر ماہ
سیکنڈری: 25000 ہر ماہ
ہائر سیکنڈری: 30000 ہر ماہ
درجہ بندی کا معیار (بنیادی سطح)
انٹر: 15 نمبر
گریجویشن (2 سال) 15 نمبر
ماسٹر: 10 نمبر
بی ایس: 25 نمبر
انٹرویو: 5 نمبر
درجہ بندی کا معیار (ابتدائی سطح)
انٹر: 55 نمبر
گریجویشن (2 سال) 15 نمبر
ماسٹر: 10 نمبر
بی ایس: 25 نمبر
انٹرویو: 5 نمبر
درجہ بندی کا معیار (ثانوی اور H.Sec کی سطح)
میٹرک: 15 نمبر
انٹر: 15 نمبر
گریجویشن (2 سال) 55 نمبر
ماسٹر: 10 نمبر
بی ایس: 65 نمبر
انٹرویو: 5 نمبر
نوٹ: نمبروں کا حساب کتاب فارمولا: نمبرز موصول / کل نمبر نمبر مختص (اعشاریہ کے بعد 3 ہندسوں تک
(STIs)
ملازمت کے لئے ٹائم لائن 2021
اشتہار: یکم جولائی 2021
درخواست جمع کرانے کی تاریخ: 15 جولائی 2021
انٹرویو سے قبل میرٹ کی فہرست: 19 جولائی 2021
انٹرویو: 20 جولائی تا 3 اگست 2021 ء
حتمی میرٹ کی فہرست: 23 جولائی تا 4 اگست 2021
انٹرنشپ لیٹر: 5 اگست تا 11 اگست
انٹرنشپ کا دورانیہ
ایک تعلیمی سیشن یا باقاعدہ حاضر / معاہدہ کے تقرر کنندہ کی آمد تک ، جو بھی پہلے ہو۔ اگر کوئی نیا خالی پنپتا ہوا واقع ہوتا ہے یا انٹنی مستعفی ہوجاتا ہے یا اس میں شامل ہونے پر راضی نہیں ہوتا ہے تو ، میرٹ کی فہرست میں اگلے امیدوار کو مذکورہ بالا معیار کے ساتھ معاہدے کی باقی مدت کے لئے انٹنی کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا-
انٹرنشپ کی شرائط:
تقرری مکمل طور پر عارضی اور اسٹاپ گیپ انتظام ہو گی- جسے
سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ کسی بھی وقت غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے ختم کیا جا سکتا
ہے۔
مدت میں شمولیت
ایس ٹی آئیز کو انٹرن شپ لیٹر کے اجرا کے 7 دن کے اندر اندر
سکول کو انٹرن شپ لیٹر کی منظوری کی یقین دہانی کرانی ہو گی- بصورت دیگر واپس لے کر
منسوخ کر دیئے جائیں۔
ہر ماہ دو آرام دہ پتے (بغیر وظیفے) ایس ٹی آئی کے مستحق
ہیں۔
باقاعدہ جگہ کا حق نہیں:
تقرری باقاعدگی سے تقرری کا حق نہیں دیتی ہے اور نہ ہی کسی
بھی حالت میں ایسی جگہ کا تقاضا باقاعدہ کیا جاسکتا ہے۔ انٹرنز صرف ایک موقع کے حقدار
ہوں گے اور معاہدے کو کسی بھی قیمت پر بڑھایا نہیں جانا چاہئے۔
منتقلی:
جگہ کا تعین غیر منتقلی اور اسکول مخصوص ہو گا۔
مندرجہ ذیل قسم کے جانور قربانی کرنے کے لیے درست نہیں
1۔ ایسا جانور جس کا کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو۔
2۔ایسا جانور جو بیمار ہو اور جس کی بیماری ظاہر ہو۔
3 ۔ایسا جانور جو لنگڑا اور جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو ۔
4۔ایسا جانور جو ایسا لاغر ہو کہ جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو۔
5۔ایسا جانور جس کے کان کٹے ( جڑ تک ) ہوئے ہوں اورجس کے سینگ ٹوٹے ہوئےہوں ایسے جانور کی قربانی سے منع فرمایا ہے ۔
حوالہ جات : ( ترمذی شریف۔ حدیث نمبر 1536، نسائی شریف۔ حدیث نمبر 4389)
قربانی کس پر واجب ہے ؟
قربانی ہر مسلمان( مرد اور عورت ) پر واجب ہے جو بالغ، مقیم اور حاجات اصلیہ کے علاوہ اتنے سونے، چاندی یا دیگر مال و سامان کا مالک ہو جس کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت ( موجودہ ریٹ 2021-07- 02کے مطابق تقریباََ 80،000 روپے) کے برابر ہو۔
حوالہ جات : (فتاویٰ شامی جلد نمبر 2۔ صفحہ 37، فتاوی ٰ رضویہ ۔ جلد 4 صفحہ نمبر 410-417 )
حاجات اصلیہ !
عید الضحیٰ کی سنتیں // تکبیر تشریق
عید کے دن غسل کرنا ، خوشبو لگانا ، مسواک کرنا، ناخن کاٹنا ، اچھے کپڑے پہننا ، فجر کی نماز محلے کی
مسجد میں پڑھنا، صدقے کی کثرت کرنا، عید گاہ کو پیدل جانا ، واپسی پر راستہ بدل کر آنا ، عیدالاضحیٰ
کے دن کچھ کھائے بغیر نماز کے لیے جانا اور اونچی آواز سے تکبیر تشریق کہنا ، خوشی ظاہر کرنا ،نماز
کے بعد آپس میں مصافحہ کرنا، گلے ملنا اور مبارک باد دینا مستحب ہے۔ ( ردالمختار – جلد نمبر 1،
صفحہ نمبر 613)
9 ذوالحجہ کی فجر سے 13 ذوالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد بلند آواز سے ایک بار تکبیر
تشریق کہنا واجب اور تین بار کہنا افضل ہے۔ تکبیر
تشریق یہ ہے۔
اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر
و للہ الحمد
معزز قارئین دی اردو سٹور ویب سائیٹ میں آپ کی آسانی کے لیے درج کی جاتی ہیں خبریں پاکستان میں ہونے والی بھرتیوں کے بارے میں۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے میں ہو نے والی درجہ 1 سے 15 تک کی بھرتیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ معزز قارئین محکمہ کا اشتہار اور بقیہ تمام ضروری معلومات ذیل میں درج کی جا رہی ہے۔ آپ درج ذیل آسامیوں کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔
عہدہ : اسسٹنٹ ( بی پی ایس 15)
تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم بیچلر ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی ۔ بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔
عہدہ : سب انسپیکٹر انویسٹیگیشن ( بی پی ایس 14)
تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم بیچلر ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی۔ بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔
عہدہ : سٹینو ٹائپیسٹ ( بی پی ایس 14)
تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم انٹر میڈیٹ کمپیوٹر چلانا جانتا ۔ ٹائپنگ سپیڈ 40 الفاظ فی منٹ ۔ بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔
عہدہ : یو ڈی سی ( بی پی ایس 14)
تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ ، بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔
عہدہ : ایل ڈی سی ( بی پی ایس 14)
تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم میٹرک بمع ٹائپنگ سپیڈ 30 الفاظ فی منٹ ۔ بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔
عہدہ : اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ( بی پی ایس 09)
تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم بیچلر ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی۔ بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔
عہدہ : کانسٹیبل ( بی پی ایس 05)
تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیم میٹرک ڈگری سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی۔ بقیہ معلومات اشتہار میں ملاحظہ فرمائیں۔
معزز قارئین بقیہ آسامیوں کے بارے میں معلومات اشتہار میں درج ہے ۔ اس کے علاوہ آن لائن اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
اوپر والے لنک پر کلک کر کے پہلے اپنا اکاؤنٹ بنائیں پھر اپلائی کریں۔
اشتہارات درج ذیل ہیں۔
اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 14 جون 2021 ہے۔